پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج کیا جائے گا

0
20

راولپنڈی :(پاکستان ٹوڈے) اس اپوٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے قیمتوں میں اضافے کا رحجان ہے تاہم ممکنہ اضافہ کتنا ہوگا، اس حوالے سے اوگرا کی ورکنگ کے بعد تخمینہ سامنے آئے گا۔

پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے تاہم اوگرا کی ورکنگ کے بعد قیمتوں کا تخمینہ سامنے آئے گا۔ ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ اوگرا نے قیمتوں کی ورکنگ اور نہ ہی سمری تیار کی ہے اوگراکی جانب سے قیمتوں کی ورکنگ آج شام کو کی جائے گی، جس کے بعد قیمتوں کا تخمینہ سامنے آئے گا۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ اوگراسمری کو مد نظررکھ کر نئی قیمتوں کا فیصلہ ہوگا اور وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 2.50 سے 2.80 روپے فی لیٹراور ڈیزل کی قیمت 8 سے 8.50 روپے فی لیٹر تک اضافہ ہوسکتا ہے۔

یاد رہے دو ہفتے قبل حکومت نے یکم اپریل کو پیٹرول کی قیمت میں 9.66 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا اور ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے فی لیٹر کمی کی تھی۔

Leave a reply