لاکھوں دلوں پرراج کرنیوالےاےآررحمان کی اہلیہ نےراہیں جداکرلیں

0
25

لاکھوں دلوں پرراج کرنےوالےموسیقاراےآررحمان کی اہلیہ نےشادی کے 29سال بعدراہیں جداکرلیں۔
اپنےفن سےلوگوں کےدلوں میں گھرکرنےوالےموسیقاراےآررحمان کی اہلیہ سائرہ بانونے 19نومبر کو شوہرسےعلیحدگی کااعلان کیاتوموسیقارنےخودبھی سوشل میڈیاپرردعمل دیا۔جس سےمداح کشمکش کاشکارہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سائرہ بانو کی وکیل وندنا شاہ کی جانب سے اے آر رحمان اور سائرہ کی علیحدگی کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ شادی کےکئی سالوں بعد سائرہ نے مشکل ترین فیصلہ اختیار کرتے ہوئے شوہر اے آررحمان سےعلیحدہ ہوگئیں،جبکہ یہ فیصلہ ان کے تعلقات میں پیچیدگی کے باعث کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ایک دوسرے کے لیے گہری محبت کے باوجودجوڑے نے محسوس کیا کہ تلخی اور مشکلات کے باعث ان کے درمیان ایک ایسا فاصلہ پیدا ہو گیا ہے جسے اس وقت دونوں فریق ختم کرنے سے قاصر ہیں۔
سائرہ نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اس مشکل وقت میں ان کی پرائیویسی اور جذبات کا احترام کریں۔
اے آر رحمان کا ردعمل:
موسیقاراے آر رحمان نےایکس سابق (ٹوئٹر)پراپنےایک پیغام میں لکھاکہ ’ہم نے شادی کے 30 برس تک پہنچنے کی امید کی تھی لیکن دنیا میں ہر چیز کا اختتام ہے جو کسی نے نہیں دیکھا، ٹوٹے ہوئے دلوں کے بوجھ سے خدا کا تخت بھی کانپ سکتا ہے۔
بھارتی گلوکار و موسیقار کی ٹوئٹ میں لکھا گیا کہ’اگرچہ اس مشکل وقت سے گزرنے کی کوشش کررہے ہیں، بکھرے ہوئے ٹکڑے واپس جڑ نہیں سکتے، ہم اپنے دوست احباب کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے نیک خواہشات کا اظہار اور ہم سے ہمدردی کی اور ہماری پرائیویسی کا خیال رکھا‘۔
واضح رہے کہ اے آر رحمان نے 12 مارچ 1995 کو سائرہ بانو سے شادی کی تھی اور جوڑے کے تین بچے ہیں۔
اے آر رحمان اور سائرہ کی ارینج میرج ہوئی تھی، موسیقار نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ان کی والدہ نے سائرہ سے شادی کرائی تھی۔

Leave a reply