لاہور:این سی اےمیں مصوری کی نمائش

حفصہ علی
0
43

نیشنل کالج آف آرٹس اورنیشنل کمیشن آن سٹیٹس آف وومن کے اشتراک سے مصوری، فوٹوگرافی کے مقابلے اور نمائش کا اہتمام کیا گیا۔
اس مقابلے میں این سی اے کے طلبا و طالبات نے مقابلہ میں حصہ لیا۔ مقابلے کا مقصد طلباء کو خواتین کو درپیش موجودہ مسائل کو سمجھنے اور اپنے منفرد نقطۂ نظر کو مصوری یا فوٹوگرافی کے ذریعے پیش کرنے کا موقع فراہم کرنا تھا۔
طلباء کی تخلیقات نیشنل کالج آف آرٹس کی ظہورالاخلاق گیلری میں نمائش کے لیے پیش کی گئیں۔ مقابلے کا موضوع خواتین کے خلاف تشدد، خواتین کی سیاسی نمائندگی، خواتین کی معاشی خودمختاری، خصوصی ضروریات کی حامل خواتین، صحت اور تولیدی حقوق اور ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے پاکستان میں خواتین کا کردار شامل ہیں۔
وائس چانسلر این سی اے پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری کا کہنا ہے کہ یہ نمائش معاشرتی اور ثقافتی سطح پر خواتین کو درپیش اہم مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔پروگرام کے اختتام پر طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

Leave a reply