لاہور:بارش کےباعث گاڑیوں کی ایمیشن ٹیسٹنگ کو معطل کردیاگیا

0
9

صوبائی دارالحکومت لاہور میں مون سون کی بارش کےباعث گاڑیوں کی ایمیشن ٹیسٹنگ کو معطل کردیا گیا۔
ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ کاکہناتھاکہ بارش کے باعث شہریوں کو آج بوتھس پر مشکل کا سامنا ہوگا،آج لاہور میں گاڑیوں کی ایمیشن ٹیسٹنگ روک دی گئی، شاہراہوں پر ممکنہ پانی جمع ہونے کی صورت میں شہریوں کو مشکل کا سامنا ہوسکتا ہے۔
ڈی جی ماحولیات کامزیدکہناتھاکہ ایمیشن ٹیسٹنگ فورس کو بھی بارش سے بچانے کے لیے ٹیسٹنگ معطل کی گئی،بارش تھمنے پر کل ایمیشن ٹیسٹنگ بحال کی جائے گی۔

Leave a reply