لاہوربورڈنےانٹرمیڈیٹ پارٹ ٹوکےنتائج کااعلان کردیا

0
54

لاہوربورڈنےانٹرمیڈیٹ پارٹ ٹوامتحانات کےنتائج کااعلان کردیا۔رواں سال امتحان میں کامیابی کا60.45 فیصد رہا۔
لاہوربورڈمیں رواں سال ایک لاکھ نوے ہزار امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی،امتحانات میں ایک لاکھ چودہ ہزار نوسو پچاسی امیدوار امتحان میں پاس ہوئے جبکہ پچھتر ہزار سے زائد امیدوار امتحان میں فیل ہوئے۔رواں سال امتحان میں کامیابی کا60.45 فیصد رہا۔
لاہور بورڈ میں پری میڈیکل میں 38 ہزار 198 امیدوار پاس ہوئے جس کا کامیابی کا تناسب 77.58 فیصد ہے جب کہ پری انجینئرنگ میں 9 ہزار 528 امیدوار کامیاب ہوئے اور کامیابی کا تناسب 73.58 فیصد رہا۔
واضح رہےکہ امیدوار لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے آن لائن نتائج معلوم کرسکیں گے۔

Leave a reply