لاہورجرائم کاگڑھ بن گیا:کرائم کی443وارداتیں رپورٹ

0
55

لاہورشہرجر ائم کاگڑھ بن گیا،گزشتہ 24گھنٹوں کےدوران شہرمیں مختلف جرائم کی443وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
اندھیرنگری چوپٹ راج ،پولیس کےجگہ جگہ ناکوں کےباوجود شہرمیں جرائم کنٹرول نہ ہوسکا۔
پولیس کےمطابق چوروں نےشہرکےمختلف علاقوں میں11گھروں سےلاکھوں مالیت کاسامان چرالیا،ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر مختلف مقامات سے 22افراد سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز چھین لیے ، ڈاکوؤں نے جھپٹا مار کر48شہریوں سے شاہراہ عام پر ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھین لیے ،ڈاکوؤں نےاسلحہ کےزورپرمختلف مقامات پر3شہریوں سےموٹرسائیکل اورنقدی چھین لی۔
پولیس کےمطابق58موٹرسائیکلیں چوری، 3 کاریں چوری،5دیگر وہیکل چوری اور متفرق چوری کی 293ورداتیں رپورٹ ہوئیں۔ناجائز اسلحہ کے30منشیات کے23مقدمات درج کیے گئے ، آپریشن انویسٹی گیشن ونگ کی پولیس نے مشترکہ کارروائیوں میں 41اشتہاری اور 38عدالتی مفرور دھر لیے ۔

 

Leave a reply