لاہور:موسم سرماکی پہلی بارش،سردی کی شدت میں مزیداضافہ

0
3

لاہورشہرمیں موسم سرماکی پہلی بارش ہونےسےسردی کی شدت میں مزیداضافہ ہوگیا،بونداباندی کےبعد شہرمیں فضائی آلودگی میں کمی ۔
صوبائی دارالحکومت لاہورکےمختلف علاقو ں میں آج صبح ہونےوالی بونداباندی سےموسم مزیدسردہوگیا۔
ٹاؤن شپ،جوہرٹاؤن،چاندی چوک،ائیرپورٹ،اپرمال،جیل روڈ، گلبرگ میں ہلکی بارش ہوئی جبکہ چوک ناخدا،پانی والاتالاب اورمزنگ سمیت دیگرعلاقوں میں بونداباندی ہوئی اورتاجپورہ ،مغلپورہ،دھرم پورہ،پاغبانپورہ،کینال روڈ،ہربنس پورہ میں بھی ہلکی بارش سےموسم مزیدسردہوگیا۔
صوبائی دارالحکومت لاہورمیں بونداباندی کےبعدشہرمیں فضائی آلودگی میں واضح کمی ہوئی۔
محکمہ موسمیات نےلاہورشہرمیں آئندہ 24گھنٹوں تک وقفے وقفے سے بوندا باندی جاری رہنےکی پیشگوئی کردی۔

Leave a reply