لاہورمیں دفعہ144نافذ،معاملہ عدالت میں پہنچ گیا

0
8

لاہورمیں دفعہ144نافذکرنےکااقدام عدالت میں چیلنج کردیاگیا۔
ناجی اللہ نامی شہری نےمتفرق درخواست لاہورہائیکورٹ میں دائرکی جس میں پنجاب حکومت اورڈپٹی کمشنرلاہورکوفریق بنایاگیاہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ دفعہ 144 نافذ کرنا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، آئین پاکستان شہریوں کو احتجاج کا حق دیتا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت لاہور میں 3 اکتوبر سے 8 اکتوبر تک دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔
واضح رہےکہ گزشتہ روزپنجاب حکومت نےلاہورمیں 3سے8اکتوبرتک6دنوں کےلئے دفعہ144نافذکی تھی۔جس کے تحت شہر میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے۔

Leave a reply