لاہورمیں مون سون کاسپیل جاری:کہیں ہلکی کہیں تیزبارش

0
57

شہرمیں مون سون کاسپیل جاری،کہیں ہلکی کہیں تیزبارش سےحبس میں کمی کےباعث گرمی کازورٹوٹ گیا۔
صوبائی دارالحکومت لاہورمیں مون سون کا سپیل جاری ہے، شہر میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کاسلسلہ جاری ہے۔
اب تک سب سےزیادہ نشتر ٹاؤن کے علاقہ میں 28 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،کلمہ چوک میں بھی بادل جم کربرسیں،وحدت روڈ،اقبال ٹاؤن،ائیرپورٹ،ہربنس پورہ میں ہلکی بارش سےموسم خوشگوارہوگیا۔ کینال روڑ ،مال روڑ پر بوندہ باندی سےگرمی کازورٹو ٹ گیا۔
جیل روڈ ، گلبرگ ، لکشمی چوک اپر مال کے اطراف میں ہلکی بارش ،تاجپورہ ، پانی والا تالاب ، گلشن راوی ، قرطبہ چوک کے اطراف میں بھی بادل برس پڑے۔
شہرمیں بارش کےساتھ ٹھنڈی ہوائیں چلنےسےموسم خوشگوارہوگیا،بارش اورٹھنڈی ہواکےباعث حبس اورگرمی کی شدت میں کمی آگئی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق دوپہراورشام کےوقت بھی بادل برسیں گے۔شہرمیں مون سون کا سپیل 20 اگست تک جاری رہے گا۔

Leave a reply