کانفرنس برائےنوجوانان کاانعقاد:مشن سوسائٹی کےبچوں کی پرفارمنس

0
53

لاہورمیں صوبائی لوکل کانفرس برائے نوجوانان 2024 کا انعقاد کیا گیاجس میں پاک مشن سوسائٹی کی جانب سے قائم کردہ گرین کلبز کے بچوں نے تقاریر اورکلائمنٹ چینج پر پرفارمنسز کیں۔
کانفرنس میں پانچ سوسےزائدسرکاری وغیرسرکاری تنظیموں کےممبران،طلبہ وطالبات نےپنجاب کےمختلف اضلاع سےشرکت کی۔
شرکانےکانفرس میں موسمیاتی تبدیلیوں اور اسکے اثرات کے تدارک پر تفصیلی گفتگو کی۔اس میں مختلف سیشنز کا اہتمام کیا گیا جس میں ایکسپرٹس نے مختلف موضوعات پر بات کی۔پاک مشن سوسائٹی کی جانب سے قائم کردہ گرین کلبز کے بچوں نے تقاریر اورکلائمنٹ چینج پر پرفارمنسز کیں، جس میں انہوں نے ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے شرکا کو آگاہ کیا اور ماحول کو بہتر بنانے کے لئے تجاویز بھی پیش کیں۔
کانفرنس میں سیکرٹری پنجاب محکمہ ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی جہانگیر انور، ایڈیشنل ڈائریکٹر پی ایچ اے سیفی اللہ گوندل، سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بابرصاحب دین، محکمہ جنگلات سے ساجد قدوس اعوان، یونس زاہد، شاہ نواز خان،انیقہ عبدالستارکو فاونڈرپاک آرگینگ لائف، حسن بن سعدات، پنجاب کلائمنٹ ایکشن نیٹ ورک، سی ای او پاک مشن سوسائٹی عدیل رحمت ، کنٹری ڈائریکٹر کے این ایچ شہزادی کرن، چیئرمین سپریئریونیورسٹی عبدرحمان اور کلائمیٹ ایکٹوسٹ ماحول دوست کاروباری حضرات، ماہر موسمیاتی تبدیلی وتحفظ اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Leave a reply