لاہور:پولیس کرائم کنٹرول کرنےمیں ناکام

0
26
لاہورشہرمیں پولیس کرائم کنٹرول کرنےمیں ناکام ہوگئی،گزشتہ 24گھنٹوں میں جرائم کی 449وارداتیں رپورٹ ہوئی۔
کراچی کی طرح صوبائی دارالحکومت لاہورمیں بھی جرائم میں بےحداضافہ ہوگیاکبھی بوری بندلاشیں ملتی ہیں توکبھی شہری اندھی گولی کاشکارہوجاتےہیں اورپھرکبھی عوام چوروں اورڈاکوؤں کےہاتھوں لٹتےہیں۔پولیس کرائم کنٹرول کرنےمیں مکمل طورپربےبس نظرآتی ہےاس حوالےسےپولیس کی تمام ترتدابیربےمعنی لگتی ہیں۔
پولیس کےمطابق چوروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں 14گھروں سے لاکھوں مالیت کا سامان چرالیا۔ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر مختلف مقامات سے 24افراد سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز چھین لیے ، ڈاکوؤں نے جھپٹا مار کر33شہریوں سے شاہراہ عام پر ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھین لیے ، ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر ایک شہری سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین لی۔
پولیس کےمطابق 49موٹرسائیکلیں چوری، 3دیگر وہیکل چوری اور متفرق چوری کی325 ورداتیں رپورٹ ہوئی،ناجائز اسلحہ کے36منشیات کے23مقدمات درج کیے گئے ،آپریشن انویسٹی گیشن ونگ کی پولیس نے مشترکہ کارروائیوں میں 97اشتہاری اور 59عدالتی مفرور دھر لیے ۔

 

Leave a reply