
190ملین پاؤنڈریفرنس میں سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان پرجرح مکمل کرلی گئی۔
اڈیالہ جیل میں 190ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے کی۔نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اور امجد پرویز ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئےجبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء ظہیر عباس چودھری، بیرسٹر علی ظفر و دیگر پیش ہوئے۔
بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان پر جرح مکمل کرلی۔سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواپرویز خٹک اور سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل ظہیر عباس چودھری نے جرح مکمل کرلی۔
پرویز خٹک اور زبیدہ جلال پر بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل آئندہ سماعت پر جرح کرینگے۔
بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل آج عدالت پیش نہ ہوسکے۔بانی پی ٹی آئی نے انگریزی روزنامہ فراہم کرنے کی درخواست دائر کردی۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔
عدالت نے190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 22 جولائی تک ملتوی کردی ۔
ذخیرہ اندوزوں نے گندم کے نرخ، 4850 روپے من تک پہنچا دیئے
جولائی 25, 2026پاکستانی پاسپورٹ عالمی درجہ بندی میں 103سے101نمبرپرآگیا
جولائی 25, 2026پیپلزپارٹی کا مینارپاکستان سے جلسہ گورنرہاؤس منتقل ہوگیا
جولائی 25, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وزیراعظم کی ٹرمپ کوامریکی صدرمنتخب ہونےپرمبارکباد
نومبر 6, 2024 -
ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر،کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ
اکتوبر 22, 2024 -
پنکچر لگانے والا بچہ اربوں ڈالر کا مالک کیسے بنا
جون 24, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














