لاہور:کہیں ہلکی کہیں تیزبارش:سردی کی شدت میں اضافہ

0
36

لاہورشہرکےمختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیزبارش سےسردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،نشیبی علاقےزیرآب آگئے۔
اعلیٰ الصبح صوبائی دارالحکومت لاہورکےمختلف علاقوں میں موسم سرماکی دوسری بارش کاسلسلہ شروع ہوا ،شہر میں کہیں ہلکی توکہیں تیزبارش سےسردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،بارش کے باعث نشیبی علاقےزیرآب آگئے۔
لاہورمیں مغلپورہ،باعبانپورہ،دھرم پورہ،صدر،ہربنس پورہ میں ہلکی بارش جبکہ مال روڈ،جیل روڈ،فیروزپورروڈ،گلبرگ،ایم ایم عالم روڈ،کلمہ چوک اورگارڈن ٹاؤن میں  بادل جم کربرسےجس کےباعث نشیبی علاقےزیرآب آگئے۔
علامہ اقبال ٹاؤن،وحدت روڈ،کریم بلاک،ٹھوکرنیازبیگ،ملتان روڈ، چوبرجی، ساندہ،مزنگ میں بھی بارش ہوئی ،بارش کےبعدشہرمیں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

Leave a reply