لاہور:کہیں ہلکی کہیں تیزبارش سےموسم خوشگوارہوگیا

0
66

لاہورشہرکےمختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیزبارش سےموسم خوشگوار ہوگیا ۔ بارش کےباعث نشیبی علاقےزیرآب آگئے۔
لاہورمیں کالی گھٹائیں چھانےکےبعدشہرکےمختلف علاقوں میں بارش کاسلسلہ شروع ہوا۔جس کےباعث موسم خوشگوارہوگیا۔آسمان پرکالےبادلوں کاراج برقرارہے۔
لاہورشہرمیں  سب سے زیادہ بارش نشتر ٹاون میں 40 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ گلبرگ میں 10 ملی میٹر بارش ہوئی۔جوہر ٹاؤن میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،جیل روڑ پر 2 ملی میٹر بارش ہوئی ۔ قرطبہ چوک ،فرخ آباد، گلشن راوی میں ہلکی بارش ہوئی۔
اچھرا،مسلم ٹاؤن،وحدت روڈ،اقبال ٹاؤن اورکینال روڈپربادل برسیں۔کلمہ چوک،گلبرگ،فالکن سوسائٹی میں بادل جم کربرسیں۔
محکمہ موسمیات کےمطابق یہ مون سون کااس سال کاآخری سپیل ہے۔ابھی تک شہرمیں سب سےزیادہ 40 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Leave a reply