لاہورکی گلیوں میں تہذیب کی خوشبوہے،شہر زندہ تاریخ کامیوزیم ہے،مریم نواز

0
11

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ لاہور کی  گلیوں میں تہذیب کی خوشبوہے،شہر زندہ تاریخ کامیوزیم ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسےای سی اوکےسیکرٹری جنرل اسدمجیدکی سربراہی میں اکنامک کارپوریشن آرگنائزیشن کے25رکنی وفدنے ملاقات کی۔ وفدمیں تاجکستان،ازبکستان،ترکیہ ،قازقستان ،ترکمانستان، ایران کے نمائندےشامل تھے،آذربائیجان اورپاکستان کےسی ایم اومیں مستقل مندوب بھی وفدمیں شامل تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےوفدکی لاہورآمدپرپرتپاک خیرمقدم کیا،مریم نواز نے وفد کے ارکان کو لاہور آمد پر خوش آمدیدکہا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور کوای سی اوکیپٹل قرار دینے میں  معاونت پرترکمانستان کاشکریہ اداکیا،سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب نےای سی اووفدکےشرکاکوتفصیلی بریفنگ دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ ای سی اوکےمعززمہمانوں کی موجودگی  ہمارے لئے باعث اعزاز ہے، قدیم  اور جدید ثقافت کےشہرلاہورسےمحبت ہے،نوازشریف اپنی ذاتی نگرانی میں لاہورکی ثقافتی بحالی کےلئےکوشاں ہیں۔
مریم نواز کامزیدکہناتھاکہ لاہورصرف ایک شہرنہیں بلکہ زندہ تاریخ کامیوزیم ہے،لاہورکی گلیوں میں تہذیب کی خوشبوہے،آثارقدیمہ ماضی کی عظمت کےگواہ ہیں،لاہورکےلوگ پیاراورمحبت کےپیکرہیں،لاہوریوں کی میزبانی بےمثال ہے۔

Leave a reply