لاہورکےمختلف علاقوں میں بارش،جل تھل ایک ہوگیا

0
4

صوبائی دارالحکومت لاہورکےمختلف علاقوں میں موسلادھاربارش سےجل تھل ایک ہوگیا۔
لاہورشہرکےمختلف علاقوں میں بادل برسنےسےموسم خوشگوارہوگیاجبکہ بارش سے گرمی کی شدت اورحبس میں کمی ہوگئی۔بارش سےسڑکوں اورگلی محلوں میں پانی جمع ہونےسےشہریوں کومشکلات کاسامنا۔
گارڈن ٹاؤن، گلبرگ،فردوس مارکیٹ،کلمہ چوک اور فالکن سوسائٹی میں بارش ہوئی۔وحدت،روڈ،علامہ اقبال ٹاؤن،ماڈل ٹاؤن،مسلم ٹاؤن، ٹھوکرنیازبیگ، ساندہ، مزنگ، اسلام پورہ،چوبرجی، ملتان روڈاورواپڈٹاؤن میں بھی موسلادھاربارش ہوئی۔

Leave a reply