لاہورکےمختلف علاقوں میں بارش،سردی پھرلوٹ آئی

0
38

صوبائی دارالحکومت لاہور کےمختلف علاقوں میں وقفےوقفےسےبارش کاسلسلہ جاری ہےجس سے سردی ایک بارپھرلوٹ آئی ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق رائےونڈ،ٹھوکرنیازبیگ،جوہرٹاؤن اورفیصل ٹاؤن میں بارش ہوئی جبکہ گرین ٹاؤن،ماڈل ٹاؤن،کینال روڈ،جیل روڈ اورمال روڈپربھی بادل برسیں۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ گڑھی شاہو،شادمان،شاہ جمال ،اچھرہ،شاہدرہ اورباغبان پورہ میں رم جھم ہوئی دوسری جانب فیروزپورروڈ،ڈیفنس روڈ،ملتان روڈ اوردیگرعلاقوں میں بھی بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ 24گھنٹےکےدوران وقفےوقفےکےساتھ بارش کاامکان ہے۔
دوسری جانب جڑواں شہروں میں بھی وقفےوقفےسےبارش کاسلسلہ جاری رہا جس کےباعث آج ہونےوالاپاکستان اوربنگلہ دیش کامیچ نہ ہوسکا،دونوں ٹیموں کوبارش کی وجہ سےایک ایک پوائنٹ دےدیاگیا۔
واضح رہےکہ پاکستان اوربنگلہ دیش کامیچ راولپنڈی میں شیڈول تھا،مگربارش کی وجہ سےنہیں ہوسکا۔

Leave a reply