لاہورہائیکورٹ اورضلعی عدلیہ کےججزکیلئےہیلتھ انشورنس سہولت کاآغاز

0
26

لاہورہائیکورٹ اورضلعی عدلیہ کےججزکیلئےہیلتھ انشورنس سہولت کاآغازکردیاگیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے ہیلتھ انشورنس سہولت کا افتتاح کیا، افتتاحی تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے سینئرترین جج جسٹس شجاعت علی خان نےشرکت کی اورافتتاحی تقریب میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عابد عزیز شیخ بھی موجودتھے،افتتاحی تقریب میں جسٹس فاروق حیدر، جسٹس خالد اسحاق اور جسٹس عبہر گل خان نے شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ اور قصور بھی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے،رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ امجد اقبال رانجھا نے افتتاحی تقریب میں نظامت کے فرائض سرانجام دیئے۔
ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری اور سیشن جج ہیومن ریسورس سمیت متعدد جوڈیشل افسران بھی افتتاحی تقریب میں موجودتھے،ہیلتھ انشورنس سہولت EFU انشورنس کمپنی کے اشتراک سے شروع کی گئی ہے۔
ای ایف یو انشورنس کے نمائندہ نے ہیلتھ انشورنس سہولت کے تمام فیچرز پر تفصیلی بریفنگ دی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ ججز اور جوڈیشل افسران کو ہیلتھ انشورنس کارڈ بھی دیئے۔

Leave a reply