لاہورہائیکورٹ باراورلاہوربارنےججزسنیارٹی کیس کافیصلہ چیلنج کردیا

0
3

قانونی جنگ کاآغاز،لاہورہائیکورٹ باراورلاہوربارنےججزسنیارٹی کیس کافیصلہ چیلنج کردیا۔
دونوں بارزنےسپریم کورٹ کےفیصلےکےخلاف الگ الگ انٹراکورٹ اپیلیں دائرکردیں۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ اپیلوں میں پانچ رکنی بینچ کافیصلہ کالعدم قراردیاجائے،اپیلوں پرفیصلے تک5رکنی بینچ کافیصلہ ،انکےنتیجہ میں ہونے والے اقدامات معطل کرنےکی استدعاکی گئی۔
واضح رہےکہ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز ٹرانسفر اور سنیارٹی کیخلاف درخواستوں پر محفوظ فیصلہ19جون کوسنایاتھا،جسٹس محمدعلی مظہر، جسٹس شاہدبلال اورجسٹس صلاح الدین پنہور نے اکثریتی فیصلہ سنایاجبکہ جسٹس نعیم افغان اورجسٹس شکیل احمدنےاکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا تھا۔سپریم کورٹ نے فیصلہ3-2کےتناسب سے سنایاتھا۔

Leave a reply