لاہورہائیکورٹ کے9ایڈیشنل ججزنےعہدےکاحلف اٹھالیا

0
12

لاہورہائیکورٹ کے9ایڈیشنل ججزنےاپنےعہدےکاحلف اٹھالیا۔
لاہورہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نےججزسےعہدوں کاحلف لیا،تقریب حلف برداری لاہورہائیکورٹ میں منعقدہوئی،جس میں وکلااورججزکی بڑی تعدادنےشرکت کی۔
جسٹس خالداسحاق،جسٹس حسن نوازمخدوم،جسٹس وقارحیدراعوان نےحلف اٹھایا،جبکہ جسٹس جوادظفر،جسٹس سیداحسن رضاکاظمی،جسٹس سرداراکبرعلی ڈوگربھی حلف اٹھانےوالوں میں شامل ہیں اورجسٹس جاویداقبال وینس،جسٹس ملک اویس خالداورجسٹس سلطان محمودنےبھی حلف اٹھایا۔
9ججزکےحلف کےبعدلاہورہائیکورٹ میں ججزکی تعداد43ہوگئی۔
واضح رہےکہ چندروزقبل چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس میں لاہورہائیکورٹ کے9ایڈیشنل ججزکی منظوری دی گئی تھی ۔

Leave a reply