لاہوریوں کیلئےخوشخبری، حکومت کاکینال روڈپر ماحول دوست بسیں چلانے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہوریوں کی ایک بڑی مشکل آسان کر دی ہے،اب جلو سے ٹھوکر نیاز بیگ تک جدید الیکٹرک بسیں چلیں گی۔
پنجاب حکومت کے تحت ماحول دوست الیکٹرک بسوں کی نئی کھیپ لاہور پہنچ چکی ہے، جو کینال روڈ پر چلائی جائیں گی۔ اس منصوبے کا مقصد ٹریفک کا دباؤ کم کرنا، ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ اور عوام کو آرام دہ اور سستی ٹرانسپورٹ فراہم کرنا ہے۔ یہ بسیں روزانہ ہزاروں شہریوں کو سروس فراہم کریں گی، خاص طور پر طلبہ، ملازمین اور عام شہریوں کے لیے ایک محفوظ، آرام دہ اور جدید ذریعہ سفر ثابت ہوں گی۔
شہریوں نے حکومتِ پنجاب کے اس اقدام کو سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ لاہور کے دیگر علاقوں میں بھی اسی طرز پر سروسز فراہم کی جائیں گی۔ جلو سے ٹھوکر تک کا سفر اب ہوگا تیز، سستا اور ماحول دوست مریم نواز کے اس منصوبے کو لاہور میں پائیدار ٹرانسپورٹ نظام کی طرف ایک بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
چکوال میں کلاؤڈبرسٹ پرمحکمہ موسمیات نےوضاحت دیدی
جولائی 22, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔