لاہور ایئرپورٹ کو یکم جولائی سے مخصوص اوقات میں بند رکھنے کا فیصلہ

فضائی مسافروں کیلئے اہم خبر،لاہور ایئرپورٹ کو یکم جولائی سے مخصوص اوقات میں بند رکھنے کا فیصلہ،مون سون سیزن میں لاہور ایئرپورٹ کو یکم جولائی سے مخصوص اوقات میں بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو یکم جولائی سے 15 ستمبر تک صبح کے اوقات میں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پرندوں کی بھرمار کی وجہ سے صبح 5 بجے سے 8 بجے تک رن وے بند رہے گا۔
تمام ائیر لائنز کو پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کی ہدایت کر دی گئی، چیک اِن کی دستیابی اور ’’ایئر کرافٹ پارکنگ بے‘‘ کو مد نظر رکھتے ہوئے فلائٹ شیڈول کو مرتب کیا جائے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایئر لائنز انتظامیہ لاونج کی استعداد کے حساب سے اپنی پروازوں کو ایڈجسٹ کریں گے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وزراشرکت نہ کرکے ایوان کوبےتوقیرکررہےہیں،عمرایوب
دسمبر 12, 2024 -
کارکنوں کی گرفتاری،پی ٹی آئی نےعدالت سےرجوع کرلیا
اگست 7, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔