لاہور: دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے سے پہلے نمبر پر آگیا

0
3

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے سے پہلے نمبر پر آگیا۔
فضائی آلودگی کے عالمی ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق چند روز قبل لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر تھا، جبکہ بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی پہلے نمبر پر تھا، مگر اب لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔
ایئر کوالٹی انڈکس پنجاب کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ڈیرہ غازی خان صوبے کا سب سے آلودہ شہر قرار پایا ہے، جہاں اے کیو آئی کی شرح 461 تک پہنچ گئی، جبکہ گجرانوالہ میں یہ شرح 421، فیصل آباد میں 287، لاہور میں 271 اور شیخوپورہ میں 260 ریکارڈ کی گئی۔
آئی کیو ایئر کے مطابق لاہور کے تقریباً سبھی علاقوں میں فضائی آلودگی خطرناک سطح پر موجود ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین ماحولیات کے مطابق اس سطح کی آلودگی انسانی صحت کیلئے نہایت نقصاندہ ہے، بالخصوص بچوں، بزرگوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد کو گھروں سے غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a reply