
لاہور میں فضائی آلودگی بڑھ گئی، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت،بین الاقوامی ایئر مانیٹرز کے مطابق لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس 450 ریکارڈ کیا گیا جبکہ فضاء میں کیمیائی مادوں کی شرح عالمی ادارہ صحت کی گائیڈ لائنز سے 60 گنا زائد ریکارڈ کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق بیدیاں روڈ پر ایئر کوالٹی انڈیکس 1019 ریکارڈ کیا گیا ،جبکہ برکی روڈ پر اے کیو آئی 981، جلو اور اطراف میں 830 ریکارڈ کیا گیا، کینٹ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 828 رہا۔
بین الاقوامی ایئر مانیٹرز کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ میں اے کیو آئی 694، ڈیفنس فیز 5 میں 659، کوٹ لکھپت میں 657، گلبرگ 639، عسکری ٹین 629 ریکارڈ کیا گیا، لہٰذا لاہوریوں کیلئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شہری غیر ضروری طورپر گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور باہر نکلتے ہوئے ماسک کا استعمال لازمی کریں۔
لاہور:ڈی جی والڈسٹی کامران لاشاری نےاستعفیٰ ٰ دیدیا
اپریل 24, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔