لاہور: ٹریفک کی روانی کیلئے موٹر سائیکل سواروں کیلئے الگ راستہ مختص

0
25

لاہور میں جدید معیار کی ٹریفک کیلئے انقلابی ا قدام، موٹر سائیکل سواروں کیلئے الگ لائن کا اہتمام،شہر میں ٹریفک کی روانی کیلئے مختلف سڑکوں پر سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کیلئے الگ راستہ مختص کر دیا گیا۔
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شہر میں مخصوص لین کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کردیا۔ اس اقدام سے سائیکل اور موٹر سائیکل سوار سٹرک پر حفاظت کیساتھ حادثات سے بچ سکیں گے۔
پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ مرحلہ وار لاہور کی تمام سڑکوں پر بائیکر لینز بنائی جائیں گی۔پہلے مرحلے میں فیروز پور روڈ کینال روڈ سے لاہور پل تک بائیکر لین کی تعمیر جاری ہے، 10 کلومیٹر بائیکرز لین کو خوبصورت سبز رنگ سے تیار کیا جا رہا ہے۔
اس حوالے سےشہریوں اور مسافروں کا کہنا ہے کہ بائیکرز لین کے جدید عالمی تصور سے حادثات میں کمی اور ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی۔
دوسری طرف پنجاب حکومت نے بائیکرز لین پر تعمیراتی معیار کو بہترین بنانے کی ہدایت کی ہے۔بائیکرزلین کی چوڑائی بارہ فٹ ہے، جبکہ ماحول دوست بنانے کیلئے اس پر سبز رنگ کیا گیا ہے۔

Leave a reply