لاہور کے مختلف علاقوں میں ہرگھنٹے بعد غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ

0
91

لاہور: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بجلی کی طویل اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔

لیسکو ذرائع کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کا شارٹ فال 420 میگا واٹ کےقریب ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 25 ہزار 500 میگاواٹ ہے اور بجلی کی پیداوار 19 ہزار 81 میگاواٹ ہے، پن بجلی ذرائع سے 6 ہزار 95 میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔

سولر پاور پلانٹس سے 198، بگاس سے 141 اور نیوکلیئر پاور پلانٹس 3 ہزار 222 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 657 میگا واٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار 565 میگاواٹ ہے، اسی طرح ونڈ پاور پلانٹس سے ایک ہزار 206 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں 6 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے جبکہ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

لیسکو کی جانب سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی، شدید گرمی میں لوڈ بڑھنے سے فیڈر ٹرپ ہوجاتے ہیں، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے پاس بجلی کی کمی نہیں ہے۔

Leave a reply