لباس پر تنقید کرنیوالوں پر ہاظم بنگوار کا کرارا جواب

0
71

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) ایک ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کی تھی جس میں ان کے فیشن سینس کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور مشورے دیے گئے کہ انہیں اپنے سرکاری عہدے کا احترام کرنا چاہیے۔

اب انہوں نے تمام ناقدین کو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے جواب دیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ‘میں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں، دفتری امور اور عہدے سے بخوبی آگاہ ہوں اور اپنے تمام فرائض اچھے سے انجام دے رہا ہوں’۔

ہاظم بنگوار نے بغیر کسی کا نام لیے لکھا کہ ‘بہت سے لوگ یہ بھول چکے ہیں کہ میں ایک انسان بھی ہوں، دوسرے انسانوں کی طرح انہیں بھی اپنی ذاتی زندگی مرضی کے مطابق گزارنے کا حق ہے اور اس بات کو بہت سارے لوگ بھول چکے ہیں’۔

سابق اے سی نے مزید لکھا کہ ‘ میں اپنی پرتعیش زندگی چھوڑ کر عوام کی خدمت کے لیے افسر شاہی کا حصہ بنا لیکن مجھے اس کی قیمت چکانی پڑ رہی ہے، مجھے ہر روز عام لباس پہننے پر تنقید، ٹرولنگ اور نامناسب رویوں اور الفاظ کا سامنا رہتا ہے’۔

سابق اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ میرا آخری اور واحد مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے اور میں اچھے سے فرائض انجام دے رہا ہوں۔

کسی بھی ڈاکٹر سے یہ توقع نہیں کی جاتی کہ وہ اپنا گاؤن پہن کر عام افراد میں جائیں گے لیکن مجھ سے یہ امید رکھی جاتی ہے کہ میں باہر بھی وہی لباس پہن کر جاؤں جو کہ دفتر میں پہنا ہوتا ہے۔

 

Leave a reply