لندن : پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی پرحملےکےمعاملےمیں پیشرفت

0
18

لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کی گاڑی پرمبینہ حملےکےمعاملےمیں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
ذرائع کےمطابق برطانوی ڈپلومیٹک پولیس نےپاکستان ہائی کمیشن کادورہ کیا،پاکستانی ہائی کمیشن لندن کےافسران سے ڈپلومیٹک پولیس کےوفدنےملاقات کی۔حملےکےوقت سابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ ہائی کمیشن کی گاڑی میں موجودتھے۔پاکستان ہائی کمیشن کےافسران نےواقعہ کے حوالے سے بریفنگ دی۔
ذرائع کاکہناہےکہ ڈپلومیٹک پولیس نےواقعےکی مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کرائی،پولیس ویڈیوزاورسی سی ٹی وی فوٹیج کےذریعےتفتیش کاعمل آگےبڑھارہی ہے،قاضی فائزعیسیٰ برطانیہ میں کچھ ہفتےقیام کے بعدگزشتہ روزپاکستان روانہ ہوگئے۔

Leave a reply