
گاڑیوں کے مالکان کیلئے اہم خبر،لوہے کی تختیوں پر مشتمل جدید آٹومیٹک پارکنگ کا نظام متعارف، جنوبی کوریا کی ہیونڈائی کمپنی نے ایسی جدیدلوہے کی تختیاں متعارف کروائی ہیں، جو مستقبل میں آٹومیٹک پارکنگ کےنظام کو بدل دیں گی۔
یہ فرشی سطح پر پائیدار، 110ملیمیٹر موٹی، چپٹی روبوٹ پلیٹیں ہیں ،جو گاڑی کے نیچے سے چل کر اسے اٹھا سکتی ہیں۔ یہاں تک کہ پہیوں سمیت پوری گاڑی کو حرکت بھی دے سکتی ہیں اور مخصوص پارکنگ مقام تک لے جاسکتی ہیں۔
یہ پلیٹیں گاڑی کے پہیوں تلے آتی ہیں، اسے جھٹکے سے اٹھاتی ہیں اور 1.2 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے محفوظ انداز میں گاڑی پارک کرتی ہیں۔یہ لوہے کی تختیاں LiDAR اور کیمرے سے لیس ہیں اور کیو آر کوڈز کے ذریعے گاڑیوں کو شناخت کرتی ہیں۔ زیادہ سے زیادہ 2.2 ٹن وزن اٹھانے کی صلاحیت کے ساتھ یہ 50روبوٹس ایک ساتھ کام کرتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ سسٹم پہلے ہی سیول کے سیونگسو دفتر اور سنگاپور انوویشن سینٹر میں نافذ ہو چکا ۔ سمارٹ پارکنگ سسٹم LiDAR، کیمرہ اور سینسر کے ذریعے کنٹرول فراہم کرتا ہے۔
یورپ کےبیشترحصوں میں شدید گرمی اورہیٹ ویوسے8افرادہلاک
جولائی 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔