لڑکیوں کے ہاسٹل پر چوہوں کا حملہ ، کئی طالبات زخمی

0
76

بھارت میں لڑکیوں کےہاسٹل میں چوہوں کاحملہ،کئی طالبات زخمی ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ کے ضلع میدک میں بدھ کی رات کو لڑکیوں کے سرکاری ہاسٹل میں چوہوں کے کاٹنے کا واقعہ پیش آیا۔
انتظامیہ نے بتایا کہ نویں جماعت کی طالبات اپنے کمرے میں سو رہی تھیں کہ چوہے انہیں کاٹ کر بھاگ گئے۔
انتظامیہ کے مطابق اطلاع ملتے ہی طالبات کو فوری طبی امداد دی گئی اور ساتھ ہی انتظامیہ نے چوہوں کو بھگانے کیلئے ضروری اقدامات بھی کیے۔ لڑکیوں کے ہاسٹل میں 9 طالبات کو چوہوں نے کاٹ لیا۔

Leave a reply