لیاری عمارت گرنےکاواقعہ ،چیف سیکرٹری سندھ نےتحقیقاتی کمیٹی قائم کردی

0
4

کراچی کےعلاقےلیاری میں عمارت گرنےکےواقعہ پرچیف سیکرٹری سندھ نےتحقیقاتی کمیٹی قائم کردی۔نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق کمشنرکراچی کی سربراہی میں 5رکنی کمیٹی حادثےکی وجوہات کاتعین کرےگی، کمیٹی 48گھنٹوں میں اپنی سفارشات اوررپورٹ پیش کرےگی۔
نوٹیفکیشن میں کہاگیاکہ کمیٹی مستقبل میں عمارتیں گرنےسےبچاؤکالائحہ عمل بھی تجویزکرےگی،کمیٹی خطرناک عمارتوں سےشہریوں کےانخلاکامؤثرحل تجویزکرےگی۔
واضح ر ہےکہ شہرقائدکراچی کےعلاقےلیاری میں گزشتہ جمعےکو5 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی تھی جس میں 6 خاندان رہائش پذیر تھے۔حادثےمیں تقریباً20افرادجان کی بازی ہارگئےتھے۔

Leave a reply