لیبیا:تارکین وطن کی کشتی اُلٹ گئی،18افرادہلاک،50سےزائدلاپتہ

لیبیاکےساحل پرتارکین وطن کی ایک اورکشتی اُلٹ گئی،حادثےمیں 18افرادجان کی بازی ہارگئےجبکہ 50سےزائداب بھی لاپتہ ہیں اور10لوگوں کوزند ہ بچالیا گیا۔
مستقبل کوحسین بنانےکاخواب آنکھوں میں لیےیورپ جانےکے خواہشمند افراد کےخواب سمندربردہوگئے۔
لیبیا کے مشرقی ساحلی شہر طبرق کے قریب تارکینِ وطن کی ایک کشتی الٹنے سے کم از کم 18 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 50 سے زائد افراد لاپتہ ہیں، جبکہ صرف 10 افراد کو زندہ بچایا جا سکا۔
اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (UNHCR) اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (IOM) کے مطابق یہ المناک واقعہ 29 جولائی کو پیش آیا، جب غیرقانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش میں سمگلرز نے درجنوں مہاجرین کو کھچاکھچ بھری کشتی میں سوار کیا، جو سمندر کی لہروں کا مقابلہ نہ کر سکی۔ لاشیں طبرق کے قریب الاجیلہ ساحل پر ملی ہیں، جبکہ بچ جانے والوں کو مقامی حراستی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔
طبرق کا علاقہ مصر کی سرحد کے قریب واقع ہے اور انسانی سمگلنگ کا ایک مصروف راستہ سمجھا جاتا ہے، جہاں سے تارکین وطن اکثر یورپ پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں، مگر اکثر یہ سفر موت کا پیغام لے کر آتا ہے۔
ترکیہ میں قیامت خیززلزلہ:متعددعمارتیں مہندم
اگست 11, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔