لیتھیئم بیٹریز کی چھٹی : صدیوں تک چلنے والی نیوکلیئر بیٹری کی تیاری

سائنس اینڈٹیکنالوجی کے شعبے میں انقلاب برپا، نیوکلیئر بیٹری تیار، صدیوں تک جارجنگ کی ضرورت ختم،لیتھیئم بیٹریز کی چھٹی ، نیوکلیئر بیٹری کیسے کام کرتی ہے؟تفصیلات منظر عام پر آ گئیں۔
جنوبی کوریا کے سائنسدانوں نے نیوکلیئر بیٹری کا ایک نیاآئیڈیا پیش کر دیا، جو ڈیوائسز کو ری چارجنگ کیے بغیر صدیوں تک توانائی فراہم کر سکتی ہے۔
ڈائیگو گائیونگبک انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں کی جانب سے پیش کیے جانیوالے اس آئیڈیا کے مطابق اس ٹیکنالوجی کا مقصد لیتھیئم بیٹریوں کی جگہ لینا ہے، جو وقت کے ساتھ خراب ہوجاتی ہیں اور ان کو ری چارجنگ کی ضرورت ہوتی ہے۔
یہ نئی بیٹری بیٹا وولٹائکس کے اصول پر مبنی ہے، جس کے مطابق بِیٹا تابکاری کی توانائی کو بجلی میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ اس مقصد کیلئے سائنسدان ریڈیو کاربن (کاربن-14) نامی کاربن کے ریڈیو ایکٹیو آئیسوٹوپ کو استعمال کرتے ہیں، جو صرف بِیٹا ذرات خارج کرتا ہے۔ریڈیو کاربن نیوکلیئر ری ایکشنز کا ایک فضلا ہوتا ہے اور اپنے کم قیمت، دستیابی اور دوبارہ استعمال کیے جانے کی وجہ سے ماحول دوست متبادل ہوسکتا ہے۔
اس کا دیر سے خراب ہونا بیٹری لائف کو کافی عرصے تک بڑھا سکتا ہے۔یوں یہ بیٹریز ہزاروں برس تک فعال رہنے کی صلاحیت کی حامل ہوں گی۔
ایپل کے مفت سیٹیلائٹ فیچرز کن ممالک میں دستیاب ہیں؟
اکتوبر 13, 2025نیٹ فلکس کی طرف سےٹی وی ویڈیو گیمز کھیلنے کی سہولت متعارف
اکتوبر 13, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
مسلسل اضافےکےبعدسونےکی قیمت میں کمی
ستمبر 18, 2024 -
سونےکی قیمت میں ہزار وں روپےکااضافہ
دسمبر 9, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔