لیجنڈز لیگ:آسٹریلیاکوشکست،جنوبی افریقہ نےفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

0
3

لیجنڈز لیگ کےسیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نےآسٹریلیاکوشکست دےکرفائنل کےلئےکوالیفائی کرلیا۔
انگلینڈ میں کھیلےگئےلیجنڈز لیگ کےدوسرےسیمی فائنل میں جنوبی افریقہ چیمپئنز نےٹاس جیت کر آسٹریلیا چیمپئنز کے خلاف بیٹنگ کافیصلہ کیا۔
جنوبی افریقہ چیمپئنز نےپہلےبیٹنگ کرتےہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 186رنز بنائے۔مورنی وین ویک 76 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔اسٹمس نے 57 رنز کی اننگز کھیلی۔
آسٹریلیا چیمپئنز نے 187 رنز کےہدف کے جواب میں ڈٹ کر مقابلہ کیا لیکن صرف ایک رن سے شکست کھا بیٹھے۔ آسٹریلیا چیمپئنز نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔ڈینیئل کرسچن 49 رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔
آسٹریلیا چیمپئنز کے خلاف ایک رن سے کامیابی کے ساتھ جنوبی افریقہ چیمپئنز نے ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا جہاں ہفتے کو اس کا مقابلہ پاکستان چیمپئنز سے ہوگا۔
واضح رہے کہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد پاکستان چیمپئنز نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا تھا۔

Leave a reply