
لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہِ قراقرم دوبارہ بند
اپر کوہستان کے علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں شاہراہِ قراقرم دوبارہ بند ہوگئی جس کے بعد گاڑیوں کی قطار لگنے کے باعث بڑی تعداد میں مسافر پھنس گئے۔
اس سے قبل شدید بارش اور برفباری کے باعث قراقرم ہائی وے کے 9 مقامات پر سڑک بلاک ہوگئی تھی، اس کے نتیجے میں 1055 مسافروں کو لے کر آنے والی تقریباً 95 گاڑیاں ہائی وے پر پھنس گئی تھیں۔
شدید بارش اور برف باری کے بعد قراقرم ہائی وے پر ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے پاک فوج کے جوانوں نے پھنسی ہوئی تمام گاڑیوں اور مسافروں کو بحفاظت ریسکیو کرلیا تھا۔
پاک فوج نے ریسکیو آپریشن کے دوران ڈیم سائٹ ایریا اور بشیداس کیمپ کے قریب 80 سے زائد پھنسے ہوئے مسافروں کو کھانا بھی فراہم کیا پاک فوج متاثرہ علاقوں میں 300 ڈرونز کے ذریعے فضائی نگرانی کر رہی ہے۔
سردی، بارش اور برفباری، محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
دسمبر 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
امریکی صدارتی انتخابات:کملاہیرس،ٹرمپ کےدرمیان مباحثہ کاٹاکرا
ستمبر 11, 2024 -
علی ترین نےپی سی بی کے نوٹس کا جواب دے دیا
اکتوبر 24, 2025 -
ضمنی الیکشن : یوای ٹی کے طلبہ کے لیےمصیبت بن گیا
اپریل 20, 2024
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














