
پنجاب کےشہرلیہ ،میانوالی اوربھکرمیں ممکنہ سیلاب کےپیش نظرحکومت نے فلڈ وارننگ جاری کردی۔
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنرز کا ویڈیو لنک اجلاس منعقدہوا،بلدیات، ہاؤسنگ، ٹرانسپورٹ، خزانہ کے محکموں کےسیکرٹریز اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی،اجلاس میں ممکنہ سیلاب اورمون سون بارشوں کےباعث اربن فلڈنگ سےنمٹنےکیلئےانتظامات کاجائزہ لیاگیا۔
چیف سیکرٹری پنجاب زاہداخترزمان نے دریا کنارے غیر محفوظ علاقوں سےآبادی کے انخلاء کی ہدایت کی۔اُنہوں نےپی ڈی ایم اے کو موسم کی صورتحال،دریاؤں اورڈیموں میں پانی کے بہاؤ کی مسلسل مانیٹرنگ کی بھی ہدایت کی گئی۔
اجلاس سےگفتگوکرتےہوئےچیف سیکرٹری زاہداخترزمان کاکہناتھاکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ محکمہ خزانہ نے تمام اضلاع کو درکار فنڈز مہیا کر دیئے ہیں۔محکمہ موسمیات نے مون سون میں معمول سے 20تا 25فیصد زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔اربن فلڈنگ کے خطرے سے نمٹنے کیلئے محکمہ بلدیات، واسا اور ریسکیو 1122 الرٹ رہیں۔
زاہداخترزمان کامزیدکہناتھاکہ دس اضلاع میں نئے قائم ہونے والے واسا کو جلد فعال کیا جائے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق تمام اضلاع میں واسا اور پی ایچ اے قائم کئے جائیں گے۔بارشوں کے دوران مخدوش عمارات کے گرنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے،قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے تمام اضلاع میں مخدوش عمارت کی فوری نشاندہی کی جائے۔
چیف سیکرٹری نےلاہور میں گزشتہ روز شدید بارش کے بعد بروقت نکاسی آب پر کمشنر، ڈی سی لاہور اور انکی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی۔اورانہوں نے اضلاع میں ٹریفک نظام کی بہتری سے متعلق بھی ہدایات جاری کیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اےعرفان علی کاٹھیا نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی، انہوں نےبتایاکہ بارشوں کے باعث حادثات میں 25جون سے اب تک پنجاب میں 39افراد جاں بحق اور 103زخمی ہوئے۔ زیادہ اموات خستہ حال عمارتوں اور چھتوں کے گرنے کے باعث ہوئیں۔ دریائے سندھ میں چشمہ کے مقام پر درمیانے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے۔
مخصوص نشستوں کاکیس،سماعت بغیرکارروائی ملتوی
جولائی 11, 2025ڈیرہ اسماعیل خان،ٹرک کی کارکوٹکر،5افرادجاں بحق
جولائی 10, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پٹرولم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
مئی 27, 2024 -
سندھ حکومت کاسکولوں میں بہتری لانےکافیصلہ
اگست 24, 2024 -
میانمارمیں خوفناک زلزلہ:ہلاکتوں کی تعداد1000سےتجاوزکرگئی
مارچ 29, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔