پاکستان ٹوڈے: جاپانی سائنسدانوں نے دنیا کا پہلا ماحول دوست سیٹلائٹ تیار کر لیا، جس کو رواں برس ستمبر میں خلا میں بھیجا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق لِنگو سیٹ نامی لکڑی کا یہ سیٹلائیٹ کیوٹو یونیورسٹی اور سومی موٹو فوریسٹری کے سائنس دانوں کی ٹیم کی چار سال کی تحقیق کا نتیجہ ہے۔سیٹلائیٹ کا خیال پائیداری سے جڑا ہے. جس کے تحت محققین کا مقصد دھاتوں کے بجائے لکڑی کے استعمال سے سیٹلائیٹ کو بنانا تھا۔
یہ سیٹلائیٹ آئندہ ہفتے جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی کے حوالے کر دیا جائے گا جس کے بعد اس کو ستمبر میں سپیس ایکس راکٹ کے ذریعے بین الاقوامی سپیس سٹیشن پر بھیجنے کے لیے فلوریڈا روانہ کیا جائے گا۔لِنگو سیٹ 10 سینٹی میٹر کا ایک مکعب ہے جس میں جزوی طور پر ایلومینیئم سے بنے فریم کے گرد 5.5 ملی میٹر موٹی میگنولیا پینل کی پرت چڑھی ہوئی ہے۔
اس سیٹلائیٹ میں سولر پینلز بھی لگائے گئے ہیں اور اس کا وزن صرف ایک کلو گرام ہے۔اس سپیس کرافٹ کو میگنولیا لکڑی سے صدیوں تک عبادت گاہیں بنانے کے لیے استعمال کیے جانے والے روایتی بغیر کیلوں کی تکنیک سے جوڑا گیا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی پریس کانفرنس
اپریل 6, 2024 -
عید سے پہلے عیدی کی تقسیم
اپریل 6, 2024 -
اداکارہ جویریہ عباسی نےاپنی شادی کی تصدیق کر دی
جولائی 9, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔