مارشل لاکےمعاملےپرجنوبی کوریاکےآرمی چیف نےانکشاف کیاکہ صدر کے مارشل لا نافذ کرنے کے اعلان سے معمولی سا تعلق تھا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریاکےآرمی چیف پارک آن سو نے مارشل لا کی کوشش کے معاملےپر استعفیٰ دینے کی پیشکش کی ہے، پارک جنوبی کوریا کے مارشل لا ایڈمنسٹریٹر تھے مگر انہوں نے آج پارلیمنٹ کو بتایا کہ ان کا صدر کے مارشل لا نافذ کرنے کے اعلان سے معمولی سا تعلق تھا۔
آرمی چیف پارک آن سو نے کہا کہ ہم فوج کے پیشہ ورانہ کاموں میں ماہر ہیں اور ہم مارشل لا (فوجی حکومت) میں ماہر نہیں ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ممکنہ طور پر صدر کو مارشل لا لگانے کی تجویز دینے والے کوریاکے وزیردفاع کا استعفیٰ بھی منظور کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جنوبی کوریا کے صدر نے 2 روز قبل ملک میں مارشل لا نافذ کردیا تھا مگر بعد ازاں پارلیمنٹ کی جانب سے مارشل لا کے خلاف ووٹ دیے جانے پر انہوں نے مارشل لا اٹھانے کا اعلان کردیا۔
ملک میں مارشل لا کے ختم ہونے کے بعد جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے صدر کے خلاف مواخذے کی تحریک جمع کرائی تھی۔
شام میں اقتدارکی پُرامن منتقلی چاہتےہیں،امریکہ
دسمبر 10, 2024محمدالبشیرشام کی عبوری اتھارٹی کےسربراہ نامزد
دسمبر 10, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔