مارگلہ تا ملکہ ٔ کوہسارمری ٹورسٹ گلاس ٹرین کے منصوبہ میں اہم پیشرفت

ملکہ کوہسار جانیوالے سیاحوں اور مسافروں کیلئےبڑی خوشخبری ، مارگلہ ریلوے سٹیشن سے مری تک ٹورسٹ گلاس ٹرین منصوبہ آخری مراحل میں داخل ،اب ملکہ کوہسارمری جانیوالے مسافروں اور سیاحوں کو سوئٹزر لینڈ جیسے نظارے دیکھنے کو ملیں گے۔
نیسپاک کمپنی کے حکام کی صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان کو ٹورسٹ گلاس ٹرین کے مجوزہ روٹ کے حوالے سے بریفنگ، بریفنگ میں بتایا گیا کہ مجوزہ طور پر ٹورسٹ گلاس ٹرین کا مارگلہ ریلوے سٹیشن سے پتریاٹہ تک ریلوے ٹریک بنایا جائے گا۔ بستال موڑ، گھوڑا گلی، گلیات،کشمیر پوائنٹ سے پتریاٹہ تک مختلف سٹیشنز کے قیام کے حوالےسے فیسیبلٹی سٹڈی جاری ہے۔
ٹورسٹ گلاس ٹرین کی فیسیبلٹی سٹڈی 30 اپریل 2025 تک مکمل کر لی جائے گی۔ دور دراز علاقوں سے آنیوالے سیاحوں کو ٹورسٹ گلاس ٹرین کے ذریعے معیاری سفری سہولت میسر ہوں گی۔ جڑواں شہروں اور مری کی مقامی آبادی ٹورسٹ گلاس ٹرین کی بدولت کم وقت میں سفر طے کرسکے گی۔
ذرائع کے مطابق مجوزہ طور پر گلاس ٹورسٹ ٹرین صدر ریلوے سٹیشن سے بھی چلے گی اور ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے سے سیاحت کو مزید فروغ ملے گا۔ ٹورسٹ گلاس ٹرین منصوبے سے مری جانیوالے مسافروں کے رش میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔
کراچی سےراولپنڈی جانےوالی تیزگام حادثےکاشکار
مارچ 11, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
صنم جاویدکی گرفتاری کےمعاملےپرعدالت کابڑاحکم
جولائی 18, 2024 -
ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کیلئے درخواست دائر کر دی
اپریل 27, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔