ماضی کی مقبول اداکارہ نیلو بیگم کومداحوں سے بچھڑے 4برس بیت گئے

0
10

پاکستان شوبزانڈسٹری کی ماضی کی مقبول اداکارہ نیلو بیگم کومداحوں سے بچھڑے 4برس بیت گئے۔
30 جون 1940ء کو سرگودھا کے نواحی قصبے بھیرہ کے مسیحی گھرانے میں پیدا ہونےوالی سنتھیا الیگزینڈر فرنینڈس جنہوں نےفلمی دنیامیں اپنی پہچان نیلوکےنام سےبنائی۔اداکارہ نیلو بیگم نے 16 برس کی عمر میں لاہور میں فلمائی گئی فلم ’’بھوانی جنکشن‘‘ سے فنی زندگی کا آغاز کیا۔اُس کےبعدانہوں نےدرجنوں سپرہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا کر لاکھوں پرستاروں کے دلوں پر راج کیا۔

فلم ’’زرقا‘‘ میں علاؤ الدین، طالش سمیت سب نے انتہائی زبردست پرفارمنس دی، تاہم شاندار اداکاری کا نگار ایوارڈ نیلو بیگم کے حصے میں آیا۔
اداکارہ نیلوبیگم نےفلم ڈائریکٹر ریاض شاہد سے شادی کے وقت اسلام قبول کیا اور نام عابدہ رکھ لیاتھا۔
اداکارہ نیلو بیگم 30 جنوری 2021 کو تقریباً81برس کی عمرمیں ا نتقال کر گئیں۔
یادرہےاداکارہ نیلو بیگم نامور فلم سٹار شان کی والدہ تھیں۔

Leave a reply