ماضی کے نامور اداکار و ہدایتکار کیفی کو ہم سے بچھڑے16 برس بیت گئے

0
47

ماضی کے نامور اداکار و ہدایتکار کیفی کو ہم سے بچھڑے16 برس بیت گئے۔
کیفی کا پورا نام کفایت حسین بھٹی تھا اور وہ مشہور گلوکار، اداکار، ہدایتکار اورٹی وی کمپیئر عنایت حسین بھٹی کے چھوٹے بھائی تھے ۔
کیفی بطو اداکار وہدایتکار فلم انڈسٹری کا ایک قابل ذکر نام ہے۔ انہوں نے بحیثیت ہیرو کے علاوہ کم وبیش 30فلمیں بھی ڈائریکٹ کیں۔’’بھٹی گھرانہ‘‘ پنجاب کے شہر گجرات سے تعلق رکھتا ہے ۔ سنگیت کے علاوہ تصوف اور بزرگان دین سے گہری عقیدت ومحبت اور ان کے درباروں پر صوفیانہ کلام کو اپنی آواز کے ذریعے نذرانہ پیش کرنا ان کی روایات کا ایک اہم پہلو رہا ہے۔
کیفی نے بحیثیت ہدایتکار 1966ء میں پنجابی فلم’منہ زور‘ سے آغاز کیا جو قابل ذکر کامیابی حاصل نہ کرسکی ۔ 1968ء اور 1969ء میں نمائش کے لیے پیش ہونے والی ان کی فلمیں ’چن مکھناں‘’ سجن پیارا‘ اور’جند جان‘ کی اوپر تلے شاندار کامیابی نے انہیں کامیاب ہدایتکار کے طور پر متعارف کروایا۔
یوں ان کا بحیثیت فلمساز وہدایتکار فلمی سفر جاری وساری رہا ۔ 1974ء میں ان کی ایک اور فلم ’چیلنج‘ کامیابی سے ہمکنار ہوئی ۔ 1972ء میں ان کی ایک اور فلم ’ظلم دا بدلہ‘ بھی کامیاب رہی تھی ۔

Leave a reply