مالم جبہ : جون میں جنوری جیسی ٹھنڈ،وادیٔ سوات آنیوالے سیاحوں کی موجیں

0
16

مالم جبہ میں ماہِ جون میں جنوری جیسی ٹھنڈ،گرمی کے ستائے سیاحوں نے پاکستان کے سوئٹزر لینڈ وادیٔ سوات کا رخ کر لیا۔
دلکش و دلفریب نظاروں اور ٹھنڈی ہواؤں نے سیاحوں کے دل موہ لیے۔ ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی سیاحوں نے وادیٔ سوات کے معروف سیاحتی مقام مالم جبہ کا رخ کرلیا، جہاں حالیہ بارشوں کے بعد موسم خوشگوار اور خنک ہو گیا ہے۔
مالم جبہ میں سردی کی واپسی نے جون کے مہینے میں جنوری جیسا ماحول بنا دیا، جس پر سیاح جیکٹیں اور گرم کپڑے پہنے دکھائی دئیے۔ملک کے مختلف حصوں، خصوصاً پنجاب اور سندھ سے آئے سیاحوں کا کہنا ہےکہ مالم جبہ کے سرد موسم نے انہیں حیران کردیا، یہاں کی ٹھنڈی ہوائیں، حسین پہاڑی مناظر اور قدرتی حسن ناقابلِ بیان ہے۔سیاح مالم جبہ چیئر لفٹ پر وادی کی 9000 فٹ بلندپہاڑی چوٹی تک پہنچے۔
سیاحوں کا کہنا ہے کہ مالم جبہ کے ٹاپ سے وادیٔ سوات کا نظارہ دل کو مسحور کن ہے اور مالم جبہ کےسرد موسم میں گڑ کی چائے، پکوڑوں اور مقامی و روایتی کھانوں نے سیاحت کا لطف دوبالا کردیا ہے۔

Leave a reply