
پاکستان ٹوڈے: پاکستان میں ٹیکنالوجی کے میدان میں انقلاب برپا۔ پاکستانی آئی ٹی ماہرین نے تھر کی ریت کو ’’چپ‘‘ بنانے کے قابل قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سندھ نے چپ ویفر فاؤنڈری منصوبے سے متعلق ابتدائی پیپرورک تیار کرلیا۔ آئی ٹی سندھ نے پیپر ورک متعلقہ وزارتوں کو ارسال کردیا۔ پاکستان چپ ویفر تیار کرکے ڈیجیٹل ورلڈ مارکیٹ کی بڑی ضرورت کو پورا کرسکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہےچپ ویفر بنانے کیلئے کوئلے،ریت، پانی بجلی درکار ہوتی ہے ، چپ ویفر فاؤنڈری کیلئے تھر کی ریت موزوں، 250میگاواٹ درکار ہے، جبکہ بجلی بھی تھر میں مل سکتی ہے۔ آئی ٹی ماہرین نے مزید چپ ویفر فاؤنڈری سکیم کی لاگت کا تخمینہ 450ملین ڈالر تک لگایا ہے، جسے سی پیک کے ذریعے مکمل کیاجاسکتاہے۔
اسلام کوٹ ضلع تھرپارکر میں مجوزہ چپ ویفر فاؤنڈری کیلئے 150ایکڑ زمین بھی موجود ہے۔ پاکستان کے پاس ’’چپ‘‘میں استعمال ہونیوالی ٹیکنالوجی نہیں ،لیکن چپ کے ویفر تیار کرسکتاہے۔ ماہرین کاکہنا ہے کہ چپ ویفر فاؤنڈری سے زرمبادلہ کی بچت کے ساتھ اضافی پیداوار امپورٹ بھی کی جاسکتی ہے۔
سام سنگ ایکسینوس 2800 : ٹیکنالوجی کے ساتھ نیا تجربہ
اپریل 2, 2026کیاایپل کافولڈ ایبل آئی فون صارفین کو دنگ کر دے گا؟
اپریل 1, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ٹی ٹوئنٹی سیریز:پاکستان اورآسٹریلیاآج مدمقابل ہونگے
جنوری 29, 2026 -
حقیقی انسانی جلدسے روبوٹس کے چہرے تیار کرلیے گئے
جون 28, 2024 -
بانی پی ٹی ائی کے وکیل سلمان اکرم راجہ کی میڈیا سے گفتگو
اپریل 15, 2024
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














