ماہ ربیع الاول کا چاند کب نظر آئیگا؟ سپارکو کی اہم پیشگوئی

اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے ماہ ربیع الاول کاچاند نظر آنےکی ممکنہ تاریخ کےبارےمیں پیشگوئی کردی۔
سپارکو کے مطابق ماہ ربیع الاول کاچاند24اگست کونظرآنےکےقوی امکانات ہیں،اگررواں ماہ کی24تاریخ کوچاندنظرآجاتاہےتوپھراس صورت میں 12 ربیع الاول 5 ستمبر کو ہوسکتی ہے۔
سپارکو کا بتانا ہےکہ ربیع الاول کے چاند کی پیدائش 23 اگست کو صبح 11 بج کر 6 منٹ پر متوقع ہے۔24 اگست کو غروب آفتاب تک چاند کی عمر تقریباً 32 گھنٹے اور 13 منٹ ہوگی۔