متحدہ عرب امارات میں مئی کے دوران گرمی کا 16 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

امارات میں گرمی کی لہر،پارہ51 ڈگری سینٹی گریڈکو چھو گیا،متحدہ عرب امارات (یواے ای) میں مئی کے دوران گرمی کا 16 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
امارات میں گرمی کی شدت نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ریاست العین کے قصبے سویحان میں درجہ حرارت 51 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو 2025 کا اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔
فلکیاتی طور پرامارات میں موسم ِ گرما 21 جون کو شروع ہوتا ہے جب سورج آسمان میں اپنی بلند ترین اور شمالی ترین پوزیشن پر پہنچتا ہے۔
اماراتی موسمیاتی مرکز کا کہنا ہے کہ مئی 2009 میں سب زیادہ 50.2 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈکیا گیاتھا۔
اماراتی حکام نے شہریوں کو گرمی سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یورپ کےبیشترحصوں میں شدید گرمی اورہیٹ ویوسے8افرادہلاک
جولائی 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔