مجھےاغواکےمعاملےمیں کسی ہمدردی کی ضرورت نہیں:نمرہ خان

0
81

پاکستان شوبزانڈسٹری کی اداکارہ نمرہ خان نےکہاہےکہ مجھے اغوا کے معاملے میں  کسی  کی  ہمدردی اور توجہ کی ضرورت نہیں ہے۔
چندروزقبل کراچی کےعلاقےڈیفنس میں اغواسےبچنےوالی اداکارہ نمرہ خان نےسوشل میڈیاپرایک اورویڈیوپیغام جاری کردیا۔
اداکارہ نمرہ خان نےاپنےپرتنقیدکرنےوالوں کھری کھری سناتےہوئےکہاکہ آپ لوگ مجھ پر تنقید کرنے کے بجائے جرم پر توجہ دیں۔ مجھے اغواکے معاملے میں کسی کی بھی ہمدردی اور توجہ کی ضرورت نہیں ہے۔
اداکارہ کاکہناتھاکہ میں اغواکاروں کاٹارگٹ نہیں تھی لیکن میری جگہ کوئی اورلڑکی ہوسکتی تھی ، اُن کے چہروں سے پتا چل گیا تھا کہ وہ نمرہ خان کو نہیں جانتے تھے، اُن کا ٹارگٹ صرف ایک لڑکی تھی اور وہ لڑکی کوئی بھی ہوسکتی تھی۔
اُنہوں نے کہا کہ میں نے سوشل میڈیا پر اپنے لیے آواز نہیں اُٹھائی بلکہ میرا مقصد اُن لڑکیوں کے لئےآواز اُٹھانا تھا جو ہراساں ہونے کے باوجود بھی اپنے والدین، معاشرے یا سوشل میڈیا کے خوف کی وجہ سے خاموش رہتی ہیں۔
نمرہ خان نے مزید کہا کہ براہِ کرم! سب لڑکیاں اپنی حفاظت کریں، ظلم کے خلاف بولیں اور میڈیا والوں سے گزارش ہے کہ مجھ پر توجہ دینے کے بجائے جرم کی روک تھام پر توجہ دیں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں نمرہ خان نے انکشاف کیا تھا کہ 11 اگست کی شام 7 بج کر 21 منٹ پر اُنہیں کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اغواء کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

Leave a reply