مجھےسوشل میڈیاپسندنہیں کیونکہ یہ میرےجیسےلوگوں کیلئےخطرناک ہے،سیف علی

0
37

بالی ووڈ کےسٹاراداکارسیف علی خان نےکہاہےکہ مجھےسوشل میڈیااس لئے پسند نہیں کیونکہ یہ میرے جیسےلوگوں کےلئے خطرناک ہے۔
بھارتی چینل پرگفتگوکرتےہوئےبالی ووڈکےچھوٹےنواب نےکہاکہ میرے خیال میں سوشل میڈیا آپ کا بہت سا وقت لے لیتا ہے جبکہ اسی وقت کو کسی مثبت کام کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ میں منفی چیزوں میں نہیں پڑنا چاہتا اس لیے سوشل میڈیا سے دور رہتا ہوں۔
سیف علی کامزیدکہناتھاکہ سوشل میڈیا کبھی نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہے۔ مجھے سوشل میڈیا اس لیے پسند نہیں کیونکہ یہ میرے جیسے لوگوں کے لیے خطرناک ہے۔ میں کبھی کبھار آدھے گھنٹے کے لیےانسٹاگرام دیکھتا ہوں اور اس پرآئے عجیب عجیب پیغامات پڑھتا ہوں۔ میری بیوی مجھے کہتی ہے کہ آپ ٹھیک چیزوں کو فالو نہیں کر رہے۔
سیف علی خان کا شمار بالی ووڈ کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے تاہم وہ اپنے ساتھی اداکاروں کے برعکس کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر موجود نہیں ہیں۔

Leave a reply