مجھےشرمندگی ہے،کامیڈی نائٹس ود کپل میں کام کیا ،نسیم وکی

0
31

پاکستان شوبزانڈسٹری کےمعروف اداکارنسیم وکی نےکہاہےکہ مجھےشرمندگی ہےکہ میں نے کامیڈی نائٹس ود کپل میں کام کیا جس کی وجہ سے مجھے کبھی کوئی فائدہ نہیں ہوا، نہ کوئی پزیرائی ملی۔
اداکارنسیم وکی نےحال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطورمہمان شرکت کی جہاں پراُن سےکیریئرسمیت مختلف قسم کےسوال کئےگئےجن کےانہوں نے بڑے دلچسپ جواب دئیے۔
میزبان نےاداکارسےسرحدپارکام کرنےکےتجربےبارےسوال کیاتوانہوں نےکہاہےکہ سرحدپار کام کرنے سے محبت و تعریف سے زیادہ تنقید اور مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے دو اداکاروں اور میزبانوں کا نام لیتے ہوئے کہا کہ میں ان کا بہت احترام کرتا ہوں لیکن انہوں نے میرے بارے میں کچھ تبصرے و بیانات اس طرح دیئے کہ سرحد پار جا کر کام کرنا کوئی بہت بڑی کامیابی نہیں ہے جبکہ ایک میزبان کو تو میں ذاتی طور پر جانتا بھی نہیں ہوں۔
نسیم وکی کامزیدکہناتھاکہ مجھے شرمندگی ہے، میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی ہے کہ میں نے کامیڈی نائٹس ود کپل میں کام کیا جس کی وجہ سے مجھے کبھی کوئی فائدہ نہیں ہوا، نہ کوئی پزیرائی ملی بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے پر الٹا مجھ پر اور میرے کام پر تنقید کی گئی کہ میں نے وہاں جا کر کیا ہی کیا ہے؟

Leave a reply