مجھےٹرول کیاجاتاہے،اسکرٹ پہن لی تو آپ اب استغفار نہیں کرسکتیں،ویناملک

0
22

پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ ویناملک نےکہاہےکہ میں ظاہر نہیں کرتی لیکن میرا اللہ سے کنکشن بہت مضبوط ہے، مجھے ٹرول کیا جاتا ہے کہ آپ نے اسکرٹ پہن لی تو آپ اب استغفار نہیں کرسکتیں۔
حال ہی میں اداکارہ ویناملک نےایک نجی چینل کےشومیں بطورمہمان شرکت کی۔جہاں پراُنہوں نےاپنی زندگی اورکیرئیرکےحوالےسےگفتگوکی۔
اداکارہ ویناملک نےاُن کی ڈریسنگ پرتنقیدکرنےوالوں کوآڑےہاتھوں لیااداکارہ کاکہناتھاکہ مجھے ٹرول کیا جاتا ہے کہ آپ نے اسکرٹ پہن لی تو آپ اب استغفار نہیں کرسکتیں۔’میں ظاہر نہیں کرتی لیکن میرا اللہ سے کنکشن بہت مضبوط ہے،میں نے اپنے مذہب کو پڑھا، قرآن پاک کو پڑھا، میں تمام نوجوانوں حتیٰ کہ ہر مذہب کے لوگوں سے بس یہی کہنا چاہوں گی کہ جو شخص ایک بار قرآن کو پڑھ لے اسے پتہ چل جاتا ہے کہ آپ نے زندگی کیسے گزارنی ہے، آپ کے ساتھ کوئی برا کرے تو آپ نے کیا کرنا ہے ‘۔
اداکارہ نےاپنی نجی زندگی کےبارےمیں گفتگوکرتےہوئےبتایاکہ میں اور شہریار گزشتہ 4 ماہ سے بات کررہے ہیں لیکن شہریار کی مجھ سے محبت 15 سے 16سال پرانی ہے وہ 30 سال کے ہیں۔
یاد رہے کہ وینا ملک نے 2013 میں بزنس مین اسد بشیر خٹک سے دبئی میں شادی کی تھی جن سے ان کے 2 بچے بھی ہیں، البتہ یہ شادی 3 سال بعد ختم ہوگئی تھی جس کی وجہ وینا کی جانب سے ایک دوسرے سے مطابقت نہ ہونا بتائی گئی تھی۔

Leave a reply