محرم الحرام میں سیکیورٹی انتظامات،حکومت نےفوج تعینات کردی

0
107

محرم الحرام میں سیکیورٹی انتظامات کےپیش نظروفاقی حکومت نے ملک بھرمیں جلوسوں کیلئےفوج تعیناتی کی منظوری دےدی۔
صوبوں کی درخواست پرفوج کوئیک رسپانس فورس کےطورپرتعیناتی کی منظوری دی گئی۔
وفاق کی جانب سےجاری کردہ نوٹیفکیشن کےمطابق فوج کتنی تعداد میں اور کہاں کہاں تعینات ہوگئی یہ فیصلہ صوبےخودکریں گے۔فوج کی واپسی کافیصلہ باہمی مشاورت سےکیاجائےگا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آبادسمیت آزادکشمیراورگلگت بلتستان میں بھی فوج تعینات کی جائےگی۔فوج تعیناتی کا فیصلہ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت کیا گیا۔

Leave a reply